ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کےمختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔
نومبر 2024 کے دوران ڈیرہ مرادجمالی،بارکھان،پشین،چمن،ژوب اورنوشکی کےمختلف علاقوں میں غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کوناکام بنایا گیا،ضبط شدہ اشیاء میں چینی 40 میٹرک ٹن،بیٹل نٹس ،12 میٹرک ٹن، ٹائرز 728 عدد اور سگریٹس 1223 عدد شامل تھیں۔
بین الصوبائی سرحدوں پرقائم چیک پوسٹوں پرمنظم چیکنگ کے باعث 122096 لیٹرز ڈیزل کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا،ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔