قلعہ بالاحصار پشاور میں منعقدہ خصوصی گرینڈ جرگہ میں ضلع خیبر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والےعمائدین کی جانب سے امن کو یقینی بنانے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔
فرنٹیئر کورخیبرپختونخوا نارتھ کی جانب سےمنعقدہ جرگہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری،کمشنر پشاور،ڈی سی خیبر،سی سی پی او پشاور،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس اوردیگر اعلی سول وفوجی حکام سمیت ضلع خیبرکےمشران اور نوجوانوں نےشرکت کی،مقامی عمائدین نےجرگہ کے انعقاد کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔
اعلان کیا کہ وہ ضلع خیبر میں امن کے لئےحکومت پاکستان اورسیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ فتنہ الخوارج کےخلاف اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،شرکاء نےضلع خیبرمیں سیکیورٹی اور امن کےحوالے سے اقدامات کاجائزہ لیا۔
شرکاء کوبتایاگیاکہ ضلع خیبرمیں امن کے لئےپاک فوج،فرنٹیئر کور نارتھ اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادارےمتحرک ہیں اور کسی فرد یا گروہ کو ضلع میں امن کو خراب کرنے نہیں دیا جائے گا۔
حکام نےعلاقہ مشران پر زوردیاکہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ علاقہ میں حکومت پاکستان کے ذیلی اداروں کے شانہ بشانہ فتنہ الخوارج کے خلاف متحرک ہوں،عوام میں بھی اس بات کی آگاہی پیدا کی جاۓ تاکہ وہ فتنہ الخوارج کے پروپیگنڈہ سے آگاہ رہیں۔
جرگہ میں شامل لنڈی کوتل،جمرود، باڑہ اور وادئ تیراہ کےمشران نے امن کے حوالے سےمختلف تجاویز پیش کیں،اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ *حکومت پاکستان اورسیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں اورکسی بھی فرد یا عناصر کو امن خراب نہیں کرنے دیں گے،جرگہ کا انعقاد خوش آئند ہے اورمقامی عوام اور پاک فوج مل کرامن کو یقینی بنائیں گے،اس طرح کےجرگہ علاقہ میں امن کے لئے واضح پیغام ہیں۔