پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافے کا رجحان ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک ساتھ 3 روپے 97 پیسے مہنگا ہوکر 281 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مسلسل 28 دن کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ہوا تھا۔
گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 83 پیسے کمی ہوگئی تھی، جس سے انٹربینک میں ڈالر 276 روپے پر آگیا تاہم بعد ازاں ڈالرکی قدر گرنے کا سلسلہ رک گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر یکدم 4 روپے مہنگا ہو کر 281 روپے پر پہنچ گیا، یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت انٹربینک میں 307 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔ انٹربینک میں ڈالر 5 ہفتے میں مجموعی طور پر 30 روپے 30 پیسے سستا ہوچکا ہے۔