ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی کےاجلاس میں سنگجانی میں پڑاؤکی بانی پی ٹی آئی کی ہدایت نہ ماننےپرکمیٹی نےاظہارتشویش کیا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے متعلق ذرائع نے بتایا کہ سیاسی کمیٹی ارکان نے ڈی چوک احتجاج کےمعاملےپرکُھل کراظہارخیال کیابانی پی ٹی آئی نےڈی چوک نہیں صرف اسلام آبادکی کال دی تھی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی بات پرعملدرآمدکیوں نہیں کیاگیا،پی ٹی آئی کارکنوں کی مبینہ ہلاکتوں کےمعاملےپرقانونی چارہ جوئی پراتفاق کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں،سیکیورٹی اہلکاروں کی اموات پرجوڈیشل کمیشن بنانےکامطالبہ کریں گے،اجلاس میں پی ٹی آئی کی آئندہ کی حکمت عملی کے حوالےسےبھی مشاورت کی گئی ہے۔