بھارت نے پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میں پرتھ میں مدمقابل تھیں جہاں مہمان ٹیم نے کینگروز کو جیت کے لئے 534 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جواب میں آسٹریلیا 534 رنز کے تعاقب میں 238 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور 295 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس سے قبل پہلی اننگ میں بھارتی ٹیم 150 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ آسٹریلوی ٹیم محض 104 رنز ہی بناسکی تھی اور بعدازاں بھارت نے دوسری اننگ 487 رنز پر ڈکلیئر کی تھی۔
بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا اور محمد سراج نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جسپریت بمراہ پہلی اننگ میں 5 اور دوسری اننگ میں 3 وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔