پاکستان میں پولیو سے مزید 3 بچے متاثر ہو گئے جس کے بعد تعداد 55 ہو گئی۔
ملک میں پولیو کو لگام نہ ڈالی جا سکی،پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی.ڈیرہ اسماعیل خان،ژوب اور جعفرآباد سے پولیو کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
رواں سال ڈیرہ اسماعیل خان سے6،ژوب سے 3 اور جعفرآباد سے2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں،خیبر پختون خوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعد14،بلوچستان میں 26 ہوگئی۔سندھ میں13 جبکہ پنجاب اور اسلام اباد میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہیں۔