سربراہ جے یوآئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران جنگ بندی کا جو اعزاز ملا ہے اسکی عزت کرتے ہیں مگر عالمی مسائل کی طرح اندرونی مسائل کا بھی حل تلاش کیا جائے۔ اگر ہندوستان نے پاکستان کیخلاف جارحیت کی تو ہم سب سے پہلے میدان میں اتریں گے۔
لاہور میں جے یوآئی رہنما اور شاعر سید سلمان گیلانی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکہ ایران جنگ بندی کا جو اعزاز ہمیں حاصل ہوا ہے اسکی عزت کرتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی مسائل کی طرح اندرونی مسائل کا بھی حل تلاش کیا جائے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری مشرقی اور مغربی سرحدیں بند ہیں، کاروباری راستے بند ہوچکے ہیں، پالیسی سازبتائیں کہ پاکستان کا اقتصادی مستقبل کہاں ہے۔





















