پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر لاہورسمیت پنجاب کےمختلف اضلاع میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہے۔
ذرائع کےمطابق لاہورمیں موبائل انٹرنیٹ اور مختلف سوشل میڈیا ایپس بھی متاثر ہیں،مخصوص مقامات پر انٹرنیٹ سروس مکمل طور بندکئےجانے کا امکان ہے۔
لاہور،راولپنڈی،،سرگودھا،میانوالی سمیت دیگر اضلاع میں سروس جزوی معطلی کا امکان ہے،مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطلی کافیصلہ صورتحال کےمطابق کیاجائیگا۔
حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے راستے بند کر دیے، عارضی چیک پوسٹیں قائم کر کے سیکورٹی اہلکاروں کو شیل اور دیگر ضروری سامان مہیا کر دیا گیا