اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں ریفرنس کی سماعت کی ۔
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشری بی بی ایک بار پھر عدالت میں پیش نہ ہوئیں اور طبی بنیاد پر حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرادی جسےعدالت نے مسترد کر دیا۔
پراسیکیوشن ٹیم نے حاضری سے استثنی کی درخواست کو تاخیری حربے قرار ددیا اور مؤقف اپنایا کہ بشری بی بی گزشتہ آٹھ سماعتوں سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔ ملزمہ کا میڈیکل پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کا ہے جبکہ نوٹری تصدیق اسلام آباد سے ہوئی ہے ضمانت منسوخ کی جائے۔
عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے ۔کیس کی مزید سماعت چھبیس نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔