احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔عدالت نے نیب کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرکے 26 نومبر پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ضامن کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
بشری بی بی کی جانب سے آج بھی طبی بنیادوں پر حاضری سےاستثنی کی درخواست دائر کی گئی
نیب نے اعتراض کیا کہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل پشاور لیڈی ریڈنگ اسپتال کا ہےجبکہ نوٹری اٹیسٹیشں اسلام آباد سے ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا گیا لیکن ملزمان نے آج بھی 342 کا بیان جمع نہیں کرایا۔ واضح رہے کہ بشری بی بی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی 8 سماعتوں سے مسلسل غیر حاضر ہیں۔
ریفرنس پر سماعت 26نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔