سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ شہر میں دفعہ144کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائےگی، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں سےنمٹنےکےلیےخصوصی دستےتعینات ہونگے۔
سٹی پولیس افیسر(سی پی او) راولپنڈی خالدہمدانی کی زیرصدارت پولیس لائنزہیڈکوارٹرزمیں اجلاس ہوا۔ترجمان سی پی او کے مطابق سیاسی جماعت کےممکنہ احتجاج کےحوالےسےانتظامات کاجائزہ لیا گیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انویسٹی گیشن،چیف ٹریفک افسر شریک ہوئے، ایس پی سیکیورٹی،ایس پی سی آئی اے،ڈویژنل ایس پیزاورایس ڈی پی اوز کی بھی شرکت کی، اجلاس میں ایس ایچ اوزسمیت انچارج برانچزاوردیگرافسران بھی موجود تھے۔
سیاسی جماعت کےممکنہ احتجاج کےحوالےسےانتظامات کاجائزہ لینے کے بعد سی پی اوراولپنڈی کا کہنا ہے کہ امن وامان یقینی بنانےکےلیے6000سےزائدپولیس افسران اوراہلکارڈیوٹی دیں گے،شہرمیں دفعہ144کی خلاف ورزی پرقانونی کارروائی کی جائےگی۔
سٹی پولیس افیسر(سی پی او) راولپنڈی خالدہمدانی کا کہنا تھا کہ شہرکےتمام داخلی اورخارجی راستوں اورشاہراہوں پرپولیس تعینات رہے گی،امن وامان میں خلل ڈالنےوالوں سےنمٹنےکےلیےخصوصی دستےتعینات ہونگے،قانون شکن عناصرسےسختی سے نمٹا جائے گا، سی سی ٹی وی کیمروں سے مددلی جائےگی۔