روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے شمالی کوریا کے چڑیا گھر کے لئے شیر اور بھورے ریچھوں کا تحفہ بھیجا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شمالی کوریا کے مرکزی چڑیا گھر کو ایک شیر اور دو بھورے ریچھوں سمیت 70 سے زائد جانور تحفے میں دیے ہیں۔
پیوٹن کے وزیر ماحولیات الیگزینڈر کوزلوف کے دفتر نے بدھ کو اپنے سرکاری ٹیلیگرام چینل پر بتایا کہ وہ ان جانوروں کو ایک کارگو طیارے میں شمالی کوریا کے دارالحکومت لائے۔
پیانگ یانگ میں روس کے وزیر ماحولیات نے کم جون سے ملاقات بھی کی۔
اس سے قبل رواں برس کے شروع میں پیوٹن نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو 24 گھوڑے بھی تحفے میں دیے تھے۔
پیوٹن اور کم نے حالیہ مہینوں میں اپنے اتحاد کو مضبوط کیا ہے کیونکہ دونوں ممالک کو مغرب کی طرف سے پابندیوں کا سامنا ہے۔