ضلع لورالائی میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے لورالائی کے قبائلی عمائدین و علماء کرام سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں سول انتظامیہ کےافسران اور ایف سی حکام بھی موجود تھے،ملاقات میں بلوچستان میں پائیدارامن کے قیام اور علاقے میں قانون کےنفاذکو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔
قبائلی عمائدین اورعلماء نے بلوچستان میں امن کےقیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
قبائلی عمائدین نے حکومت بلوچستان اور افواج پاکستان کی جانب سے علاقے کی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیےکیےجانے والے اقدامات پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا۔
قبائلی عمائدین نے علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔