پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پچاس کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ طے پاگیا ہے،رقم پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی کیلئے خرچ کی جائے گی ۔
اسلام آباد میں ہونے والے معاہدے پر اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر اور سیکریٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نےدستخط کیے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم سے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط کی جائے گی، پروگرام کے نفاذ میں مدد کیلئے دس لاکھ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی، یہ ایک ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ اس پروگرام پر عملدرآمد میں معاون ثابت ہوگی، قرض قدرتی آفات کے خطرات سے نمٹنے اور موسمیاتی تحفظ کیلئے جامع سرمایہ کاری میں بھی اضافہ کرے گا۔