سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ مشرقی ہواؤں کے رخ اور رفتار میں تبدیلی سے پنجاب میں سموگ کی صورت حال بہتر ہو گئی ہے لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول پونے9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے تمام طالب علم، اساتذہ اور عملہ لازمی ماسک پہنیں گے آؤٹ ڈور سپورٹس اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی،جماعتوں کے لحاظ سے الگ الگ چھٹی کے اوقات مقرر ہوں گے تاکہ ٹریفک کا اژدہام نہ ہو۔
ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے بالائی علاقوں میں بارش برسنے سے پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں فضا کا معیار بہتر ہوا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انسانی زندگیوں کو نقصان سے بچانے کے لیے مشکل فیصلے کئے گئے ہیں بچوں کی تعلیم بہت ضروری ہے لیکن ان کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے سکول انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائے۔
سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا حکومتی اقدامات میں تعاون پر عوام کا شکریہ، پنجاب حکومت کے تمام اداروں، ای پی اے، پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کو شاباش دی۔