شمالی وزیرستان کے نوجوانوں نے میران شاہ کینٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جی او سی سے ملاقات کی اور ملکی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
شمالی وزیرستان کےنوجوانوں نےمیران شاہ کینٹ کا دورہ کرتے ہوئےجی اوسی سےخصوصی ملاقات کی، اس موقع پرملکی امن و امان خراب کرنے والے انتہا پسند عناصر سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
نشست کے دوران نوجوانوں کےکلیدی کرداراوران کی انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں پر مفصل گفتگو کی گئی،ملکی سکیورٹی مسائل اور ان سے نمٹنے میں نوجوانوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔
نوجوانوں نےعزم کا اظہارکیا کہ تمام دستیاب وسائل کےمؤثر استعمال سےپائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،پاک فوج کی اس کاوش کو بےحد سراہتے ہوئے نوجوانوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔