آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے آر ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیاہے جس کے تحت قیمت میں ایک ماہ کیلئے 2.68 فیصد اضافہ کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن کیلئے قیمت 12.46ڈالر سے بڑھاکر12.80ڈالر فی ایم ایم بھی ٹی یو مقرر کر دی گئی ہے ، سوئی ناردرن کیلیے آر ایل این جی کی قیمت میں 2.47فیصد اضافہ کیا گیاہے ۔
سوئی ناردرن کیلیے قیمت 12.93ڈالر سے بڑھ کر 13.26ڈالر مقرر کی گئی ہے ، اوگرا کی مقررہ کردہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔