پاکستان اور ابو ظہبی پورٹس گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملک میں معاشی استحکام کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہوگئیں۔ پاکستان اور ابو ظہبی پورٹس گروپ کےمابین متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے چار مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کیے گئے،مفاہمتی یادداشتوں کے ذریعے ریلوے، فضائی اور بحری شعبوں کےساتھ لاجسٹکس میں تعاون بڑھے گا۔
پاکستان اور ابو ظہبی پورٹس گروپ کسٹمز،ریل اور ہوائی اڈوں کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیں گے، مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد ڈیجیٹل کسٹمز، مال بردار ریلوےراہداریوں اور پاکستان کے بحری جہازوں کی اپ گریڈیشن ہے۔
پاکستان اور یو اے ای کےدرمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری دونوں ممالک کی ترقی کا باعث ہوگا، ایس آئی ایف سی کا تعاون اور یو اے ای کی سرمایہ کاری کا ملکی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار ہے۔