بانی پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں پر پابندی اور جیل میں سہولیات فراہمی کی درخواست نمٹا دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس ارباب محمد طاہر نےنورین نیازی کی درخواست پرتحریری حکم جاری کر دیا،جیل حکام نےبانی ٹی آئی کو عدالتی آرڈرز اورجیل رولزکےمطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کےدستخط سےتفصیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی،رپورٹ کےمطابق جیل میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر قیدیوں کی جیل ملاقاتوں سے پابندی ہٹا لی گئی ہے،ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نےدہشت گرد حملوں کے خدشہ کے پیش نظرجیل ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی،جیل حکام کےمطابق پٹیشنر نورین نیازی کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرا دی گئی ہے،جیل حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے عدالتی آرڈر کی روشنی میں کوآرڈینیٹر مقرر کر رکھا ہے۔
بانی پی ٹی آئی سےملاقات کے خواہش مندمقررکردہ کوآرڈینیٹر سےرابطہ کر سکتے ہیں،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کےمطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل رولز کےمطابق تمام سہولیات میسر ہیں ،جیل حکام نے یقین دہانی کرائی کہ بانی پی ٹی آئی کو عدالتی آرڈرز اورجیل رولز کےتحت تمام سہولیات ملیں گی،پٹیشنر کے وکلا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے بیان سے مطمئن ہیں، پٹیشنر کے وکلا کی تسلی کے باعث بانی پی ٹی آئی کو جیل سہولیات فراہمی کی پٹیشن نمٹائی جاتی ہے۔