کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والے خود کش دھماکے میں شہادتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں تاہم اب ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں ۔
پولیس حکام کے مطابق ریلوے سٹیشن دھماکہ خود کش تھا ، خود کش حملہ آور نے 7 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد جسم سے باندھاہوا تھا ، خودکش حملہ آور نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑایا، خودکش حملہ آور کے جسمانی اعضا ٹیسٹ کیلئے فرزانزک لیب بھجوائے جائیں گے ،خودکش حملہ اور کی شناخت کیلئے نادرا سے مدد لی جائے گی ۔