اوورسیز پاکستانیوں نےڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے،اوورسیز پاکستانیوں نے صرف 4 ماہ میں آئی ایم ایف،ورلڈ بینک سے زیادہ ڈالرز وطن بھیجے۔
اسٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور 4 ماہ کا ڈیٹا جاری کردیا،اکتوبر میں کسی ایک ماہ میں سب سےزیادہ 3.05 ارب ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئے،رواں مالی سال کےپہلے 4ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 11.8ارب ڈالر وطن بھیج کر ریکارڈ بنادیا۔
سب سےزیادہ ڈالرز سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر میں77 کروڑ ڈالر وطن بھیجے،اکتوبر میں یو اے ای سے پاکستانیوں نے 62 کروڑ ڈالر اور یوکے سے 43 کروڑ ڈالر وطن بھیجے
ماہانہ ورکرز ترسیلات 7 اور سالانہ بنیاد پر 24 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،4 ماہ کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 35 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا،معاشی ماہرین کاکہنا ہےکہ ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا۔