امریکا نے جوہری صلاحیت کے حامل منٹ مین تھری بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔
تجربہ کیلیفورنیا میں وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے کیا گیا۔ امریکی فوج نے ویڈیو جاری کردی۔ میزائل کی رینج 9 ہزار 660 کلومیٹرسے زائد ہے۔ ہائپرسونک جوہری میزائل 30 منٹ میں دنیا بھر میں کہیں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
میزائل 24 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرسکتا ہے۔ تقریبا 400 میزائل وائیومنگ، مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا میں ایئرفورس کے اڈوں پرموجود ہیں۔
Overnight, at roughly 11:00PM Pacific Time, the U.S. Air Force in Coordination with the U.S. Navy carried out a Successful Launch of an Unarmed “Minuteman lll” Intercontinental Ballistic Missile equipped with a Multiple, Independently, Targetable Re-entry Vehicle (MIRV) from… pic.twitter.com/3WGgWCqRVk
— OSINTdefender (@sentdefender) November 6, 2024