کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 40 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔
نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، اضافہ جنوری 2025 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا، اضافہ اگست کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
دوسری جانب ایک تقریب سے خطاب میں وزیرتوانائی کا کے الیکٹرک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کے باوجود 170 ارب کی سبسڈی دینا پڑ رہی ہے، اسی طرح ہی ڈسکوز کی نجکاری کرنی ہے تو کوئی فائدہ نہیں ، کے الیکٹرک کی طرح ہی نجکاری کرنی ہے تو پھر 500 ارب مزید سبسڈی دینا پڑے گی۔