امریکی انتخابات میں ایک بار پھر روسی مداخلت کے الزامات لگنے لگے۔
امریکی میڈیا کے مطابق کاملا ہیرس کو دو ووٹ ڈالنے کی ویڈیو جعلی نکلی۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک شخص کاملا ہیرس کو دو ووٹ کاسٹ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اعتراف کیا کہ انہیں ایک روسی ایجنٹ نے ویڈیو پوسٹ کرنے کے لیے سو ڈالر دیے تھے۔ٓسٹریلیا سے روسی ایجنٹ نے کئی جعلی ویڈیوز اپلوڈ کروائے۔ دو ہزار سولہ کے انتخابات میں بھی ٹرمپ کی فتح کے بعد روسی مداخلت کا شور اٹھا تھا۔
واضح رہے کہ امریکا کا نیا صدر کون ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ یا کاملہ ہیرس، فیصلے کا دن آگیا۔ سینتالیسویں امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ چند گھنٹوں بعد شروع ہوگی۔
سات کروڑ 89 لاکھ افراد 5 نومبر کے باقاعدہ الیکشن سے پہلے ووٹ ڈال چکے، باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناؤ کریں گے۔ بڑے معرکے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر الیکٹرونک مشینیں۔ بیلٹ باکس اور دیگر سامان پہنچادیا گیا۔