امریکا کا نیا صدر کون ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ یا کاملہ ہیرس، فیصلے کا دن آگیا۔ سینتالیسویں امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ چند گھنٹوں بعد شروع ہوگی۔
سات کروڑ 89 لاکھ افراد 5 نومبر کے باقاعدہ الیکشن سے پہلے ووٹ ڈال چکے، باقی ووٹرز آج اپنے پسندیدہ امیدوار کا چناؤ کریں گے۔ بڑے معرکے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر الیکٹرونک مشینیں۔ بیلٹ باکس اور دیگر سامان پہنچادیا گیا۔
امریکا میں صدارتی الیکشن کیلئے پولنگ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر چار بجے شروع ہوگی، ریپبلکن ٹرمپ اور ڈیموکریٹ کاملہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ کامیاب وہی ہوگا جو 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرے گا۔
7 سوئنگ اسٹیٹس کسی امیدوار کی کامیابی میں فیصلہ کُن ہوں گی۔ ووٹرز ایوان نمائندگان کے 435 ارکان اور 34 سینیٹرز کو بھی منتخب کریں گے۔
امریکا میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے معرکہ آج ہوگا، اگر ڈونلڈ ٹرمپ فتح حاصل کرتے ہیں تو وہ امریکا کے دوسرے صدر ہوں گے، جس نے شکست کھا کر دوبارہ غیر متواتر مدت میں صدارت کا عہدہ سنبھالا۔
پوری دنیا کی نظریں امریکا کے سنسنی خیز الیکشن پر لگی ہیں۔ قمست کاملا ہیرس پر مہربان ہوتی ہے یا ڈونلڈ ٹرمپ پر فیصلہ انتخابی دنگل میں ہوجائے گا۔