وفاقی وزیر نجکاری و موصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سمندری حدود بھی زمینی و فضائی سرحدوں کی مانندناقابل شکست ہیں،350 کلومیٹر رینج اورجدیدترین نیویگیشن سسٹم سےلیس میزائل سسٹم کا حصول بڑی کامیابی ہے۔
صدراستحکام پاکستان پارٹی(آئی پی پی) عبدالعلیم خان کی پاک بحریہ کوبیلسٹک میزائل کےکامیاب تجربےپرخراج تحسین پیش کیا ، دفاع پاکستان کومستحکم اورناقابل تسخیربنانےپروفاقی وزیرعبدالعلیم خان کی عسکری اداروں کومبارکباد بھی دی۔
وفاقی وزیر نجکاری و موصلات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سمندری حدود بھی زمینی و فضائی سرحدوں کی مانند ناقابل شکست ہیں، پاکستانی انجینئرز،سائنسدان،ماہرین اورعملہ خصوصی مبارکباد کا مستحق ہے،قیام امن کیلئے طاقت کا توازن بنیادی شرط ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدرو وفاقی وزیر نجکاری و موصلات عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا کہ 350کلومیٹررینج اور جدید ترین نیویگیشن سسٹم سےلیس میزائل سسٹم کا حصول بڑی کامیابی ہے،دفاعی صلاحیتوں کاحصول وقت کااہم تقاضاہے۔






















