حکومت سندھ نے صوبے میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے 176 پیٹرول پمپس سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں اسمگل شدہ پیٹرول فروخت کرنے والے پیٹرول پمپس سیل کرنے کےلیے کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، نوابشاہ ، سکھر او لاڑکانہ کے کمشنرز کو خط لکھ دیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق پیٹرول پمپس اسمگل شدہ اور غیر معیاری پیٹرول فروخت کررہے ہیں، پیٹرول پمپس کو سیل کیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، صوبہ بھر کے تمام پیٹرول پمپس کو ڈجیٹلائیز کیا جائے۔ آئندہ کوئی بھی پیٹرول پمپ اسمگل شدہ پیٹرول فروخت نہیں کرے گا۔