خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے حملے میں دو ماہ کے دوران 92 افراد شہید ہوگئے، شہداء میں پولیس،سیکیورٹی فورسز اہلکار اور شہری شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے فتنہ الخوارج کی دہشت گردی کے حوالے سے رواں سال یکم سمتبر تا تیس اکتوبر کی دو ماہ کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے ۔ جس کے مطابق کالعدم تنظیموں کے حملوں میں پولیس ،عام شہری، اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا۔
ان حملوں میں پولیس کے 31 جوان وافسران شہید اور 48 زخمی ہوئے ،ایف سی کے 30 جوان شہید اور 27 زخمی ہوئے جبکہ ۔سیکیورٹی فورسز کے 16 افسران و جوان شہید اور 54 زخمی ہوئے ۔ فتنہ الخوارج کے حملوں میں 12 شہری شہید اور 50 زخمی ہوئے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 13 جوان بنوں میں شہید ہوئے، شمالی وزیر ستان میں 12،لکی مروت اور کرک میں 9 ، 9،خیبر میں ا8 ، اور ٹانک میں 5 اہلکارشہید ہوئے،باجوڑ میں 3 ،سوات اور کرم میں ایک ایک اہلکار شہید ہوا۔