خان اشرف خان سٹیڈیم راولاکوٹ میں کشمیر یوتھ انگیجمنٹ سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، سول، سرکاری اور فوجی افسران ، معززین، پرنسپلز و پروفیسرز ، والدین اور طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئیں۔
تمام والدین اور مہمانوں کی جانب سے پاک فوج کی اس کاوش کو خوب سراہا گیا، تقریب کے اختتام پر عہدیداروں اور سول و عسکری افسران کی طلباء سے بات چیت کی گئی۔
عہدیداروں نے ہنر مند طلبا کو ملک کا روشن مستقبل قرار دے دیا، والدین کی جانب سے مستقبل میں بھی طلباء کے لیے اس طرز کے مزید پروگرامز لانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔
ایونٹ کے دوران بہترین کارکردگی پیش کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازات اور سرٹیفکیٹ پیش کیے گئے۔