اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فلڈ رسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ کیلئے تیس ارب روپے کی منظوری دے دی ہے وزارت دفاع کیلئے بھی ایک ارب اسی کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔
کمیٹی نے وزیراعظم آفس اور اسٹاف کالونی کیلئے 25 کروڑ 27 لاکھ روپےکی تکنیکی گرانٹ منظور کر لی ہےوزارت خزانہ کے مطابق گرانٹ کا مقصد بلا تعطل شہری خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہےوزارت داخلہ کی درخواست پر رقم سی ڈی اے کو فراہم کی جائے گی ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے 1 ارب 80 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی ہے یہ رقم صدر اور وزیراعظم کےسرکاری دوروں کیلئےدو وی وی آئی پی طیاروں پرخرچ کی جائےگی۔ اس کے علاوہ محکمہ امیگریشن اور پاسپورٹس کیلئے2 ارب 93 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ اور فلڈ رسپانس ایمرجنسی ہاؤسنگ پروجیکٹ کیلئے 30 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔
نیب کیلئے 33 کروڑ 60 لاکھ اور چین میں تجارتی مشنز کیلئے 22 کروڑ67 لاکھ روپے سے زائد کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کر لی گئی۔ پاسکو کے گندم کے ذخائرکو قلت کے شکارعلاقوں میں تقسیم کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیامقامی اور درآمدی گندم کو پاسکو کے پہلے سے طے شدہ تناسب کے مطابق تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔