یکم نومبرکو گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کےموقعے پر ایک خوبصورت ملی نغمہ ریلیز کردیا گیا۔
ملی نغمہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والےمقامی گلوکاروں ذیشان حمزہ ،اور ہاشمی کی آواز میں ہے،ملی نغمہ نہ صرف گلگت بلتستان کی دلکش قدرتی مناظر کو پیش کرتا ہے بلکہ وہاں کے لوگوں کی بہادری،ثقافت اور روایات کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
یہ ملی نغمہ اپنی دھنوں کے ذریعے ہمیں یہ یاددلاتا ہے کہ کس طرح اس خطے کے لوگوں نے مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے ڈوگرہ راج کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا۔
یکم نومبر 1947 کوشروع ہونےوالی اس عظیم جدوجہدکا مقصد پاکستان کےساتھ الحاق تھا14 اگست 1948 کوڈوگرہ راج کےخاتمے کے بعد،گلگت کی فضاؤں میں پہلی بار پاکستانی پرچم لہرایا گیا
بےکارکبھی نہ جاے گی،اجداد کی جو قربانی ہے،رکھتےہیں شہادت کا جزبہ ،یہ عشق ہماری دولت ہے، نغمہ کےیہ بول وطن سے محبت کے جزبہ کی عکاسی کرتےہیں جوگلگت بلتستان کےلوگوں کےخون میں شامل ہے،یہ ملی نغمہ اتحاد ، محبت ، اور امن کا پیغام دیتا ہے ، جو کہ جی بی کے لوگوں کی روح کا حصہ ہے۔
آئیےاس خوبصورت لمحےکاحصہ بنیں اوراس نغمے کےذریعے گلگت بلتستان کے غیور عوام کی آزادی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو سراہیں۔