گلگت بلتستان کی ڈوگرا راج سے آزادی کے موقع پرمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اظہارِ خیال کیا۔
یکم نومبر 1947کوگلگت بلتستان نےڈوگرا راج سے آزادی حاصل کی،گلگت بلتستان کے غیورعوام نے آزادی کی تحریک چلائی اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی،اس دن کی اہمیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاجب گلگت بلتستان نے اپنی آزادی کا اعلان کیا۔
گلگت بلتستان کی یوم آزادی کےموقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سےتعلق رکھنے والے افراد نے اپنے پیغام میں کہا کہ یکم نومبر غلامی سے آزاد ہونے کا دن ہے،یکم نومبر وہ دن ہے جس دن ہمیں حقیقی معنوں میں ایک آزاد ملک اور ایک آزاد شہری ہونے کی حیثیت ملی،
مہاراجہ گلاب سنگھ نے اس پورےعلاقے کو عوام سمیت خریدا،اور ایک صدی بعد یہاں کے لوگوں نے آزادی حاصل کی،گلگت بلتستان کی تحریک آزادی میں جی بی سکاؤٹس اور یہاں کے غیور عوام کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔
ممبرگلگت بلتستان اسمبلی ایڈوکیٹ امجدنےکہاگلگت بلتستان کے بہادر اور نڈر عوام نے آزادی کے لیے تحریک چلائی اور جدوجہد کی جنگ لڑ کر گلگت بلتستان کو ڈوگرا راج سے آزاد کروایا۔
سی ای او ماجد ندیم فاؤنڈیشن ماجد ندیم پاک فوج کے جوانوں کے خون سے اس وطن کی آبیاری ہو رہی ہے۔ہم سب کو پاک فوج کی لازوال قربانیوں کا خیال رکھنا چاہیے،اللہ نے ہمیں جو آزادی عطا کی ہے، اسے برقرار رکھنے کے لیے ہمیں اپنی جانب سے محنت کرنی چاہیے۔
پریزیڈنٹ امامیہ کونسل گلگت بلتستان ساجدعلی بیگ نےکہا ہمارے بزرگوں نے"لا الہ الا اللہ" کے کلمے کی بنیاد پر اس علاقے کو پاکستان کے ساتھ ضم کیا۔
لا الہ الا اللہ وہ واحد نظریہ تھا جس کی بنیاد پر ہم نے مسلم اور اسلامی ریاست کے ساتھ الحاق کیا ، کیونکہ یہاں بسنے والے سب مسلمان ہیں۔
سینیئر وائس پریزیڈنٹ، نیشنل بینک آف پاکستان محمد عیسی خان نے کہا اگر پاکستان نہ ہوتا اور ہمارا پاکستان سے الحاق نہ ہوتا تو ہم اس قدر ترقی نہیں کر سکتے تھے۔
سینیئر ٹیچر گلگت بلتستان دلدارعلی قمر نےکہا آئیے! آج کے دن عہد کریں کہ ہم اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالیں گے،ہماری تمام محنتیں اور کاوشیں گلگت بلتستان اور پاکستان کے لیے وقف ہوں۔
ہم گلگت بلتستانی ہیں اوردل سے پاکستانی ہیں، پاکستان زندہ باد،گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے عزم اور بہادری کے ساتھ آزادی حاصل کی،مقامی لوگوں کی قربانیوں اور محنت نے انہیں ایک آزاد ملک کے شہری ہونے کا حق دلایا۔
گلگت بلتستان کے لوگ اپنی جرات اور استقامت کے ساتھ ہمیشہ آزادی کی علامت رہیں گے۔