1947 میں مہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمانوں کی خواہشات کے برعکس گلگت بلتستان کو ہندوستان سے ملانے کا اعلان کیا
گلگت بلتستان کے عوام نےمہاراجہ کے خلاف عَلَمِ بغاوت بلند کیا،گلگت سکاؤٹ اور نوجوانوں نے ڈوگرہ کمانڈر گھنسارا سنگھ کو ہتھیار ڈالنے پرمجبور کیا،گلگت سکاؤٹ اور غیور عوام نے گلگت، ہنزہ اور نگر میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا۔
گلگت کی عوام نےپاکستان کےساتھ غیرمشروط الحاق کا اعلان کیا اور بلتستان کے عوام نے بھی ڈوگرہ راج کےخلاف عَلَمِ بغاوت کی،گلگت سکاؤٹ اور نوجوانوں نے 72 ہزار مربع کلومیٹر کا علاقہ آزاد کروا کے پاکستان سےملایا گیا۔
یکم نومبر 1947کو گلگت بلتستان نے اپنامستقبل پاکستان سے وابستہ کیا،یکم نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کی عوام اور مثل سکاؤٹ نے جذبہ ایمانی اور قائداعظم کے اقوال پر عمل کرتے ہوئے پاکستان سے الحاق کیا