اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے ڈالر ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت میں 3 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ذخائر کی مالیت 16 ارب 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر 11.57 کروڑ ڈالر بڑھ کر 11 ارب 15 کروڑ 64 لاکھ ڈالر ہو گئے ہیں۔
ایک ہفتے میں بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 8.38 کروڑ ڈالر گھٹ کر 4 ارب 89 کروڑ 26 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔