مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
آل صرافہ ایسوسیشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 2 سو روپے ہو گئی ہے،اس کے علاوہ 10 گرام سونےکی قیمت میں 6 سو روپےکی کمی ہوئی ہےجس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 46 ہزار 228 روپےکا ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کےفی تولہ قیمت میں 2900 روپےکا بڑا اضافہ ہوا تھاجس کے بعد سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی میں 100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی نے 3ہزار 450 روپے کی بلند سطح قائم کردی۔