پائیدار زراعت پر دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس 2024ء کراچی میں اختتام پزیر ہوگئی۔
کانفرنس کا انعقاد پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن،ریپل کانسیپٹ، ایگزیبیٹر ٹی وی کے زیراہتمام کیا گیا،کانفرنس کے آخری دن فنانشل ایگریکلچرل فنانس،لائف اسٹاک انیشیٹیو سےمتعلق مختلف سیشنز کا انعقاد بھی کیا گیا۔
اس موقع پر گرین لائف اسٹاک انیشیٹیو کے ڈائریکٹرجنرل ریٹائرڈ میجر جنرل شاہد محمود نےشرکاء سے اظہارخیال کرتے ہوئےکہا کہ اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جاتا رہے گا۔
اختتامی تقریب سے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی چئیرپرسن دردانہ شہاب نے تینوں صوبوں سندھ بلوچستان اور کے پی کے اور تمام اسپانسر اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
ایگزیبیٹرٹی وی کےفاؤنڈر ادیب اعجاز نےاس موقع پرشرکا سےاظہارخیال کرتےہوئےکہا،"ایگریکلچر کانفرنس 2024 کی بدولت ایس آئی ایف سی کےمقررکردہ اہداف کےحصول میں مدد ملے گی اور تمام صوبوں تک اسکے ثمرات پہنچ سکیں گے۔
کانفرنس کےدوسرے دن نیشنل بینک کی ہیڈ انکلیوسیو ڈویلپمنٹ نوشابہ شہزاد، اسٹیٹ بینک ایگزیکٹو ڈائریکٹر فنانشل انکلوسیو عرفان علی نے بھی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کو سراہا
عابد قمرڈائریکٹر اےسی ایف آئی ڈی،ڈجی ایگریکلچر ریسرچ ونگ عبدالروف خان نےبھی مختلف سیشنزمیں اپنے خیالات کا اظہارکیا۔
یہ بین الاقوامی کانفرنس ملکی زراعت میں ترقی کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام کا پیش خیمہ ثابت ہوگی۔