جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے حکومت اراکین کے نام سامنے آ گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی جانب سےبلاول بھٹو زرداری جبکہ ن لیگ نے عرفان صدیقی کا نام دینے کا فیصلہ کیاہے ۔
ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن کیلئےابھی تک نام موصول نہیں ہوئے،اسپیکر کو نام موصول ہونے پرنوٹیفکیشن جاری کیاجائےگا۔
13رکنی جوڈیشل کمیشن میں 2حکومتی اور2اپوزیشن اراکین شامل ہوں گے، وزیراعظم نے 26ویں ترمیم کےتحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نوکیلئےنام مانگےہیں۔
لازمی پڑھیں۔ عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کی رکنیت کیلئے عمرایوب اور شبلی فراز کو نامزد کردیا
دوسری جانب نیشنل جوڈیشل کمیشن کی رکنیت کیلئے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے جبکہ ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے نامزدگی کی تصدیق بھی کردی ہے ۔
تحریک انصاف آئندہ 24 گھنٹے میں دونوں نام چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ارسال کرے گی ۔
واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ ایوان بالا سے اور اسپیکر قومی اسمبلی ایوان زیریں سے اراکین کے نام وزیر اعظم کو دیں گے۔