اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ کی سربراہ رعنا سعید نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں قائم مونال ریسٹورنٹ کو مسمار کرنے کے بعد اب اسے ’ مارگلہ ویو پوائنٹ ‘ کا نام دیدیا گیا ۔
اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈکی سربراہ رعناسعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارگلہ ہلز پر قائم دو ہوٹلزکو سپریم کورٹ کے احکامات پر گرایاگیا،اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ 2015 میں قائم ہوا،یہاں پر جو دو ہوٹل قائم ہوئے وہ غلط تھا،یہاں پر بے تحاشہ جنگلی حیات موجود ہے،اس جگہ عوام کی تفریح کیلئےپارک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آرکیٹیکچرڈ یزائن اگلےماہ تک مکمل ہو جائےگی،یہاں پانی کا ذخیرہ قائم کیا جائےگا،جنگل میں آگ پر قابو پانے کیلئے فائر فائٹنگ سنٹر ہو گا،جنگلی حیات کا 4زون پر مشتمل علاقہ ہوگا،کچھ فاصلے پر خیبرپختونخوا شروع ہو رہا ہے،اس سے قبل ایک بفر زون بھی قائم ہوگا۔