بلوچستان کے ضلع چاغی میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 43 ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے چاغی کے رہائشی بچے میں ٹائپ ون پولیو وائرس کی تصدیق کردی ہے جبکہ چاغی سے پولیو کا رواں سال کا یہ پہلا کیس ہے اور بلوچستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔
پاکستان بھر میں رواں سال 43 بچے پولیو سے متاثر ہو چکے ہیں، سندھ میں 12، خیبر پختونخوا میں 7 بچے پولیو سے معذور ہوئے۔
پولیو ایمرجنسی آپریشن سنٹر کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔