امریکی صدر جو بائیڈن نے ریپبلیکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کو کچرا کہہ دیا۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں سے متعلق حیران کن بیان سامنے آیا جس میں انہیں کہنا تھا کہ مجھے کوئی تیرتا ہوا کچرا نظر آتا ہے تو وہ ٹرمپ کے سپورٹر ہیں۔
بعدازاں، سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد وائٹ ہاؤس نے جوبائیڈن کے بیان کی وضاحت کر دی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صدر بائیڈن نے سب کو نہیں صرف ہنچ کلف کو کچرا کہا تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے جلسے میں ہنچ کلف نے پورٹو ریکو کو کچرے کا تیرتا ہوا جزیرہ کہہ دیا تھا۔
دوسری جانب صدر بائیڈن کے بیان پر صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل بھی سامنے آیا اور انہوں نے کہا کہ امریکیوں سے محبت کے بغیر آپ امریکا کی قیادت نہیں کرسکتے۔