لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے 4 علاقوں میں گرین لاک ڈاون نافذ کر دیا گیاہے ، ان علاقوں میں ڈیوس روڈ ایجرٹن روڈ ، اور کشمیر روڈ کے اطراف کے علاقے شامل ہیں ، اس کے علاوہ ایبٹ روڈ ، ایمپرس روڈ ، کوئن میری روڈ پر بھی گرین لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے گرین لاک ڈاون کے آرڈر جاری کردیے ہیں ، گرین لاک ڈاون کے علاقوں میں دفاتر کے 50فیصد اسٹاف کو گھروں سے کام کی ہدایت کی گئی ہے ، گرین لاک ڈاون والے علاقوں میں تعمیراتی کاموں پر اور رکشوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
گرین لاک ڈاون والے علاقوں میں کمرشل جنریٹرز کے استعمال پر بھی گرین لاک ڈاون کے علاقوں میں پابندی ہو گی جبکہ رات 8 بجے کے بعد ان علاقوں میں باربی کیو، اوپن فوڈ پوائنٹس بند ہوں گے۔ لکڑی، کوئلے پر کھانا پکانے والے پوائنٹس پر گرین لاک ڈاون کے علاقوں میں پابندی کر دی گئی ہے ۔
گرین لاک ڈاون ایریاز میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تعینات ہوں گی۔