لاہور آج بھی اسموگ کی لپیٹ میں رہا ہے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے صبح سویرے ائیرکوالٹی انڈیکس 357 ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور کا سب سے آلودہ ترین علاقہ گلبرگ اور اس کے اطراف رہے، کئی علاقوں میں اے کیو آئی 600 سے تجاوز کرگیا۔ فضاء میں سلفیٹ، نائٹریٹ، کاربن سمیت مختلف دھاتیں شامل ہیں کیمیائی مادوں کی تعداد عالمی ادارہ صحت کی گائیڈ لائنز سے چھبیس گنا زائد ہےشام کے وقت ائیرکوالٹی انڈیکس دو سو سات ریکارڈ ہوئے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اسموگ کی صورتحال پر جنگی بنیادوں پر کام کی ہدایت کردی۔ تمام محکموں کو ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کی ہدایات کی گئی۔ ماسک پہننا لازمی قرار دے دیاگیا۔