پاکستان کے کرکٹر فخر زمان نے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں،فخر نے اپنی پی آر کمپنی کو چھوڑ دیا۔
فخر زمان کے بڑے بھائی نےسوشل میڈیا پوسٹ پر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی کی تصدیق کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئےپیغام میں گوہر زمان نے کہا ہے کہ بڑے بھائی ہونے کے ناتے تصدیق کرتا ہوں کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔
واضح رہےکہ وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اس کمپنی سے منسلک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فخرزمان سے پوچھے بغیربابراعظم کے حق میں ٹویٹ کرنے پر فخر زمان ناراض ہوگئے تھے.فخرزمان کو سنٹرل کنٹریکٹ اور ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکامی ہوئی۔