سکھر ایکسپریس کی دو بوگیاں کوٹری کے قریب پٹری سے اترگئیں۔
ریلوے حکام کے مطابق متاثرہ بوگیوں کو علیحدہ کرکے ٹرین کراچی کے لئے روانہ کر دی گئی، ڈاؤن ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے جلد مکمل کرلیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ضلع نوشہرو فیروزکے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔
جس کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی، دیگرمسافر ٹرینوں کومتعدد اسٹیشنز پر روک لیا گیا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔