انڈونیشیا میں نئے آئی فون 16 کی فروخت غیر قانونی قرار دیدی گئی،انڈونیشیا نے ایپل کے نئے آئی فون 16 اور آئی فون 16 پلس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
حکومتی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک ایپل اپنے سرمایہ کاری وعدے پورے نہیں کرتاہے، ان فونز کی فروخت اور استعمال قانونی نہیں ہوگی،وزیرصنعت نےخبردار کیا ہے کہ جو لوگ یہ فون بیرونِ ملک سے منگوا کر فروخت کریں گے، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
پابندی کی اصل وجہ ایپل کی مطلوبہ سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکامی ہے۔انڈونیشیا کے قوانین کے تحت، کسی بھی کمپنی کو مقامی مارکیٹ میں مصنوعات بیچنے کے لیے مقامی مواد کی سطح سرٹیفیکیشن لینا ضروری ہوتا ہے،جس کے لیےکم ازکم 40 فیصد مقامی مواد کا استعمال شرط رکھی ہے۔ایپل نے اب تک 1.48 کھرب انڈونیشیائی روپیہ (تقریباً 790 کروڑ بھارتی روپے) کی سرمایہ کاری کی ہے، جو 1.71 کھرب روپیہ کے وعدے سے 230 ارب روپیہ کم ہے۔
وزیر صنعت، اگس گومیوینگ کارتاساسمیٹا، نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی بھی غیر قانونی ذریعہ سے آئی فون 16 کی فروخت کی گئ ،تو اسے فوری طور پر رپورٹ کیا جا یا گا،انہوں نے واضح کیا کہ حکومت ملکی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروا جایا گا
جب تک ایپل مطلوبہ سرمایہ کاری مکمل نہیں کرتا،انڈونیشیائی صارفین کے لیے آئی فون 16 کا انتظار طویل ہو سکتا ہے۔