عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے زیر اثر پاکستان میں بھی فی تولہ سونا غیر معمولی مہنگا ہوکر ایک بار پھر 2 لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔
جیولرز کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار روپے اضافے کے بعد بڑھ کر 2 لاکھ 8 ہزار روپے ہوگئی۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کے بھاؤ 5 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 78 ہزار 326 روپے ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا اثر دبئی مارکیٹ پر بھی پڑا جہاں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 2.75 درہم کا اضافہ ہوا جبکہ یو اے ای میں دو روز کے دوران سونا 7.25 درہم مہنگا ہوچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام 46 ڈالر بڑھ کر 1938 ڈالر پر پہنچ گئے۔