پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفی دے دیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور بورڈ کے درمیان ٹیم سلیکشن سینٹرل کنٹریکٹ اور دیگر ایشوز پر اختلافات سامنے آئے تھے۔
قومی وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن پی سی بی کو بلیک میل کرنے لگ گئے
ذرائع نےبتایا کہ گیری کرسٹن نے اپنےمعاہدے کے مطابق پاکستان میں موجودگی سے بھی انکار کردیا ہے، انہوں نےکسی بھی سیریز یا ٹوورسےایک ہفتہ قبل پاکستان ٹیم کا کیمپ جوائن کرنے کا کہا حالانکہ معاہدہے کے مطابق انہیں سال میں ایک مہینہ چھٹیوں کی اجازت تھی اور گیارہ ماہ قومی ٹیم کی سپر ویژن کرنا تھی۔
اس سے قبل گیری کرسٹن نے چیمپئینز کپ کے دوران یا اسکے علاوہ بھی موجودگی سے انکار کردیا تھا۔
انہوں نے ڈیوڈ ریڈ کے معاہدے کی وضاحت مانگی اور نہ دینے کی صورت میں آسٹریلیا نہ جانے کی بھی دھمکی دے ڈالی جبکہ پی سی بی گیری کرسٹن کے ساتھ کئے جانے والے معاہدے پر سو فیصد عملدرآمد کا خواہشمند ہے۔
پی سی بی نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے گیری کرسٹن کی دھمکیوں میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکام اس بات پر ڈٹ گئے ہیں کہ جو فیصلہ کرنا وہ گیری کرسٹن نے کرنا ہے۔