عبدالعلیم خان نے کہا کہ قازقستان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پاکستان قازقستان کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کیلئےتیار ہے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے قازقستان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی ۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا قازقستان کی ترقی اور استحکام متاثر کن ہے مختلف شعبوں میں پاکستان قازقستان کے ساتھ تعاون کےلیے تیار ہے۔ دونوں ملک مل کر تجارت اور مواصلات کو فروغ دے سکتے ہیں ۔