انٹر بینک مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر آج ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ڈالر 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی آج ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 62 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔