لیسکو کے پانچوں اضلاع میں نادہندگان سے ریکوری کی مہم بھر پور طریقے سے جاری ہے نادہندگان سے مزید 2کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو کے پانچوں اضلاع لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ اوراوکاڑہ میں بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیل داروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ مہم کے تیسویں روز723نا دہندگان سے2کروڑ20 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔
لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں چیف انجینئراو اینڈ ایم (ٹی اینڈ جی) ظفر ا قبال نے تحصیلدار سٹی مجاہد ضیا اور تحصیلدار شالیمار نوریز ہمایوں کی معاونت سے78نا دہندگان سے4.76ملین اور ایسٹرن سرکل میں 89 نادہندگان سے4.76 ملین کی ریکوری کی۔
دوسری جانب منیجر میٹریل ڈسپوزل انجینئر انور وٹونے تحصیلدارماڈل ٹاؤن رانا ارسال اور تحصیلدارکینٹ سجاد قریشی کے ساتھ مل کر سینٹرل سرکل میں 83نا دہندگان سے2.43ملین اور ساؤتھ سرکل میں 42نا دہندگان سے1.37 ملین کی ریکوری کی۔ اسی طرح منیجر ٹیکنیکل انجینئر محمد فاروق نے تحصیلدار ننکانہ محمد اقبال رشید اور تحصیلدار شیخوپورہ محمد اسلم گجر کی معاونت کے ساتھ ننکا نہ سرکل میں 76 نا دہندگان سے1.34 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 92نا دہندگان سے2.14 ملین کی ریکوری کی۔منیجر ای اینڈ ایس (پی ایم یو) انجینئر عباس علی نے نائب تحصیلدار قصور اور اوکاڑہ مرزا زاہد بیگ کی معاونت سے اوکاڑہ سرکل میں 122نا دہندگان سے1.88ملین جبکہ قصور سرکل میں 141نا دہندگان سے3.39 ملین کی ریکوری کی گئی۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ لیسکو نے مجموعی طور پر ریکوری مہم کے دوران 26011نا دہندگان سے83کروڑ49 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی۔ نادرن سرکل میں 3501نا دہندگان سے109.58ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 2945 نا دہندگان سے198.51 ملین کی ریکوری کی گئی۔
سینٹرل سرکل میں 3204 نا دہندگان سے119.22ملین اور ساؤتھ سرکل میں 1535نا دہندگان سے49.82 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 2161 نا دہندگان سے51.76 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 2589نا دہندگان سے104.58ملین کی ریکوری کی گئی،اوکاڑہ سرکل میں 4046نا دہندگان سے57.53 ملین جبکہ قصور سرکل میں 6030 نا دہندگان سے143.99 ملین کی ریکوری کی گئی۔